Featuredانٹرٹینمنٹ

ٹک ٹاکرحریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ

ایف آئی اے نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کرنے کے فیصلہ کرلیا۔

چند روز قبل حریم شاہ کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ان کے پاس بین الاقوامی کرنسی موجود ہے جس کے بارے میں وہ دعویٰ کر رہی ہیں وہ پاکستان سے باآسانی بیرون ملک لائیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں حریم شاہ بھاری رقم منتقلی کا اعتراف کر رہی ہیں۔

تاہم اب ایف آئی اے حکام نے حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کرنے کے فیصلہ کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس میں نیشنل کرائم ایجنسی سے کارروائی کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کے خلاف فارن ایکسچینج قوانین کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔

بھاری رقم کے ساتھ سوشل میڈیا ایپ اسنیک ویڈیو پر حریم نے اپنی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں ٹک ٹاکر نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا تھا۔

ویڈیو میں حریم شاہ کے ہاتھوں میں بھاری کرنسی موجود ہے، جبکہ ان کا کہنا ہے کہ مجھے کسی نے نہیں روکا نہ ہی روک سکتا ہے۔

حریم شاہ ویڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ پہلی مرتبہ پاکستان سے یو کے اتنی بڑی رقم لے کر آرہی تھی، پاکستانی پیسے اور پاسپورٹ سمیت کسی چیز کی وقعت نہیں۔

ساتھ میں وہ یہ بھی کہہ رہی تھیں کہ رقم لاتے وقت خیال کیجیے گا کیونکہ پکڑ لیتے ہیں، مجھے تو کسی نے کچھ نہیں کہا اور کہہ بھی نہیں سکتے، میں تو بہت آسان اور محفوظ طریقے سے پہنچ گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close