پنجاب
چوہدری شجاعت کا طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ ، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور: مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے فون پر رابطہ کیااورانکی خیریت دریافت کی،دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ د ونوں جماعتوں کے وفود جلد ایک دوسرے سے ملاقات کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے عوامی تحریک کے موقف کے ساتھ ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہو ۔