Featuredاسلام آباد
صدر پاکستان نے ضمنی مالیاتی بل 2021 کی منظوری دے دی
اسلام آباد: ضمنی مالیاتی بل 13 جنوری کو قومی اسمبلی سے پاس ہوا تھا۔
صدر مملکت عارف علوی نے ضمنی مالیاتی بل 2021 کی منظوری دے دی، ضمنی مالیاتی بل 13 جنوری کو قومی اسمبلی سے پاس ہوا تھا۔
صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل کی منظوری دی۔
صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد ضمنی مالیاتی بل قانون بن گیا۔
واضح رہے کہ 13 جنوری کو قومی اسمبلی نے مالیاتی ضمنی بل 2021 کثرت رائے سے منظور کیا تھا، بل میں اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد ہوگئی تھیں۔