Featuredانٹرٹینمنٹ

عابدہ پروین نصیبو لال سے احتراماً ملنے کی وجہ بتاتے ہوئے زار و قطار رو پڑیں

میوزیکل پروگرام کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا آغاز کلام ‘تو جھوم’ سے ہوا جس میں لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال نے اپنی آواز کا جادو جگایا

تو جھوم کی ریکارڈنگ سے قبل گلوکارہ عابدہ پروین اور گلوکارہ نصیبو لال کے باہمی احترام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ کس طرح عابدہ پروین نصیبو لال سے عاجزی سے مل رہی ہیں۔

وائرل ویڈیو پر صارفین کی بڑی تعداد نے دونوں گلوکاراؤں کی خوب تعریف کی تاہم ان کے ذہنوں میں یہ سوال بھی تھا کہ عابدہ پروین کی اس عاجزی کی کیا وجہ تھی۔

یہ بھی پڑ ھیں : بلھے شاہ کا کلام اور عابدہ پروین کی لائیو پرفارمنس نےصوفی کانفرنس کے اسٹیچ پر آگ لگا دی

اس حوالے سے عابدہ پروین نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ مجھے بچپن میں میری والدہ نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے دروازے کا قیدی بنایا تھا، یہ ادب و احترام ان کے دروازے کی دین ہے۔

عابدہ پروین نے یہ بھی کہا کہ ہم انسان ہیں اور ہماری حیثیت کچھ نہیں ہے، ساتھ ہی گلوکارہ یہ قصہ سناتے ہوئے زارو قطار روتی رہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close