Featuredاسلام آباد

خیبرپختونخوا کےضلع ہری پور میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون کا افتتاح

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا کہ اسپیشل ٹیکنالوجی زون پر خراج ‏تحسین پیش کرتاہوں اس اقدام سے آئندہ نسلیں بھی مستفید ہوں گی

ڈاکٹر عطا الرحمان اور ان ‏کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2013 میں کےپی میں پی ٹی آئی حکومت میں آئی تو پرویزخٹک نے ہیلتھ کارڈ ‏سمیت اور بھی اچھے کام کئے، آنیوالا دور مزید ٹیکنالوجی کی طرف جائےگا قیام پاکستان کے بعد ‏تعلیم کے شعبے پر مناسب توجہ نہیں دی گئی۔ ‏

یہ بھی پڑ ھیں : وزیراعظم اور وزیر دفاع کے درمیان تلخ کلامی

انہوں نے کہا کہ جتنے معیاری تعلیم ادارے ہوں گے اتناہی پاکستان کو فائدہ ہے اسپیشل ‏ٹیکنالوجی زون سے ماحولیاتی مسائل پرقابوپانے میں مدد ملےگی پہلی بار ملک میں پانچویں ‏جماعت تک یکساں تعلیمی نصاب متعارف کرایاگیا امید ہے کہ آئی ٹی ایکسپورٹ میں 75فیصد ‏اضافہ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی پر جتنا خرچ کریں گے اتنا یہ شعبہ ترقی کرےگا ہری پور میں ‏بننےوالے ایکو سسٹم کی خوشی ہے ملک میں ٹیکس وصولی میں ریکارڈ اضافہ ہوتا ہےجو بڑھتا ‏رہےگا تعلیم اور ہیلتھ شعبے کومزید مضبوط کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close