Featuredاسلام آباد

وزیراعظم عمران خان کی حوثی باغیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا

قبل ازیں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ابوظبی حملے میں پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر خارجہ نے اماراتی ہم منصب سے پاکستانی شہری کی جلد میت حوالگی کے انتظامات کا مطالبہ کیا اور حوثی باغیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابلِ برداشت قرار دیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی لاٹری

 متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں منگل کے روز تین پیٹرولیم ٹینکرز پر ڈرون راکٹ حملے ہوئے، جس میں پاکستانی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے۔

راکٹ حملے کے بعد ابوظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب نئی تعمیر ہونے والی عمارت میں خوفناک آتشزدگی ہوئی تھی بعد ازاں یمن کے حوثی باغیوں نے میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے اپنے خلاف جاری آپریشن کا ردعمل قرار دیا تھا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ عبداللہ بن زاید نے کہا کہ ہم ان دہشت گردانہ حملوں کا بھرپور جواب دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close