انٹرٹینمنٹ

گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد

گلوکارہ انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی ساڑھے 8 کروڑ کی نادہندہ ہیں

ایف بی آر کو آئمہ بیگ کے بینک اکاؤ نٹس سے ریکوری نہ ہو سکی ہے۔

آئمہ بیگ نے اپنے بینک اکاؤنٹس سے اڑھائی کروڑ روپے سے زائد رقم نکلوا کر اکاؤنٹس خالی کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : معروف جاپانی اداکارہ و گلوکارہ سایاکا کانڈا اونچائی سے گر کر ہلاک

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ایف بی آر نے آئمہ بیگ کی گاڑیاں ضبط کرنے کے لیے کارروائی شروع کررکھی ہے۔

کچھ روز قبل ایف بی آر نے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر آئمہ بیگ کو نوٹس جاری کیا تھا، ایف بی آر کے مطابق آئمہ نے 2018،2019اور 2020 کا انکم ٹیکس جمع نہیں کروایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close