Featuredاسلام آباد
شریف فیملی خود کو بچانے کی جنگ لڑ رہی، ہم عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں
اسلام آباد: شریف فیملی ایک مافیا ہے، سروائیول کی جنگ لڑ رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عدالت نے شریف فیملی کا کچا چٹھا کھول دیا ہے، چیف جج کا ایفی ڈیویٹ نواز شریف کے بیٹے کے آفس میں نوٹرائزڈ ہوا ہے، مریم نواز کے کیس سے پہلے ایفی ڈیویٹ سامنے لایا گیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی ایک مافیا کی طرح ایکٹ کر رہی ہے، شریف فیملی ایک مافیا ہے، سروائیول کی جنگ لڑ رہا ہے، شریف فیملی خود کو بچانے کی جنگ لڑ رہی، ہم عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی ہمیشہ عدالتوں پر اثر انداز ہوتی رہی اور ایسے حربے استعمال کرتی رہی ہے، ہمیں اس مافیا کا مقابلہ کرنا ہے، آج عدالت نے انہیں ایکسپوز کردیا ہے۔