Featuredاسلام آباد

وفاقی دارالحکومت کی تاریخ میں کورونا کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا ، شہر میں ایک روزمیں ریکارڈ1359 کیس سامنے آئے

24 گھنٹے میں وفاقی دارالحکومت میں کورونا کی شرح 18.9فیصد ریکارڈ کی گئی ، ڈی ایچ اواسلام آباد ڈاکٹرزعیم ضیا نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں کوروناکی صورتحال تشویشناک ہے اور کورونا کی 18.9 فیصد شرح بلند ترین مقام پر ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا تھا کہ کی کہ شہری کوروناایس او پیز پر سختی سےعملدرآمدکریں، کوروناکاپھیلاؤروکنےکیلئےایس اوپیزپرعمل ناگزیرہے، شہری ترجیحی بنیادوں پربوسٹرڈوزلگوائیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت کو ملانے والی مرکزی شاہراہیں سیل

ملک بھر میں کوروناکیسزکی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ جاری ہے اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح بارہ اعشاریہ نو تین فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو حالیہ لہر کی سب سے زیادہ شرح ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 23 مریض انتقال کرگئے جبکہ 7 ہزار 600 سے زائد کیسز سامنے آئے ، ملک میں کورونا کے اس وقت نو سو اکسٹھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close