اسلام آباد

ڈرون حملے دہشت گردی کیخلاف آپریشن کو متاثر کرنے کے مترادف ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون حملے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کو متاثر کرنے کے مترادف ہیں تاہم قابل عمل انٹیلی جنس شیئر کی جائے تو پاک فوج بھی کارروائی کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پشاور ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، ا س موقع پر آرمی چیف کو پاک افغان سرحدی صورتحال سمیت علاقے میں جاری اور مستقبل کے آپریشنز پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو ٹی ڈی پیز کی واپسی اور ترقیاتی کاموں کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ جنرل قمر جاوید نے سیکیورٹی کی بہتر صورتحال اور بہتر بارڈر مینجمنٹ کو سراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرون حملے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کو متاثر کرنے کے مترادف ہیں تاہم قابل عمل انٹیلی جنس شیئر کی جائے تو پاک فوج بھی کارروائی کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، پاکستان نہ صرف مسلسل انٹیلی جنس شیئرنگ کر رہا ہے بلکہ پاک آرمی خفیہ معلومات پر کارروائی کے لئے ہمہ وقت تیار بھی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close