اسلام آباد

این سی او سی کا تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: اسکولوں میں 12سال سے کم عمر کے بچے 50 فیصد حاضری دیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی نے کہا کہ اومی کرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹ کیے جائیں، 12 سال سے زائد عمر کے طلبا کو کورونا ویکسین لگانے کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے۔

این سی او سی کے مطابق ڈیٹا سے ویکسی نیشن لیولز اور انفیکشن ریٹ کا تعلق سامنے آیا ہے، تعلیمی اداروں میں آئندہ 2 ہفتوں کیلئے بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ کی جائے۔ اسکولوں میں 12سال سے کم عمر کے بچے 50 فیصد حاضری دیں گے۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ شادی ہالز میں فنکشن پر پابندی ہوگی، آؤٹ ڈور300 افراد کے ساتھ شادی فنکشن کی اجازت ہوگی، سینم ا50 فیصد افراد کے ساتھ کھلے رہیں گے، پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلیں گی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close