دنیا

یوکرین پرجاری کشیدگی کے باعث امریکی فوجیوں کوہائی الرٹ کردیا

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق یوکرین کے معاملہ پرجاری کشیدگی کے باعث 8 ہزار500 امریکی فوجیوں کوہائی الرٹ کردیا گیا ہے

نیٹوکی جانب سے درخواست ملنے پر امریکی فوجیوں کو ریپڈ ری ایکشن فورس کے حصے کے طورپرتعینات کیا جائے گا۔

پینٹاگون کے پریس سیکریٹری کے مطابق امریکی فوجیوں کو روس کی سرگرمیاں دیکھتے ہوئے علاقے میں تعینات کیا جاسکتا ہے تاہم امریکی فوجیوں کو براہ راست یوکرین میں تعینات نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑ ھیں : یوکرین کی خواتین فوجیوں کی اونچی ایڑی (ہیلز) کے ساتھ ٹریننگ

امریکا نے یوکرین میں روس کی جارحیت کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ روس نے یوکرین میں کسی فوجی کارروائی کی تردید کی ہے تاہم ایک لاکھ روسی فوجی یوکرین کے قریب تعینات ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close