بلوچستان

پاکستان کا وہ پراسرار شہر جس میں سینکڑوں غاریں کس نے اور کیوں تعمیر کر رکھی ہیں؟ جواب آپ کو حیران کر دے گا

کوئٹہ: پاکستان میں کئی مقامات ایسے ہیں جن کے بارے میں پاکستانی بھی صحیح طریقے سے نہیں جانتے اور بلوچستان کا ’گونڈرانی‘شہر بھی ان میں سے ایک ہے۔اس شہر کے پہاڑوں میں کئی غاریں بنی ہوئی ہیں اور مورخین کا ماننا ہے کہ یہ غاریں آٹھویں صدی میں اس وقت بدھ مت کو ماننے والے لوگوں نے اس وقت بنائی تھیں جب یہ خطہ بدھ حکومت کے تحت تھا۔

 

تاج برطانیہ کے دنوں میں 1500غاروں کے بارے میں بتایا گیا لیکن اب ان کی تعداد صرف 500رہ گئی ہے۔یہ غاریں کافی خستہ حالت میں ہیں اور دیکھ بھال نہ ہونے کے سبب وقت کے ساتھ ختم ہورہی ہیں۔چونکہ یہ غاریں دور دراز علاقے میں واقع ہیں اور یہاں پہنچنے کے لئے کافی پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں لہذا بہت ہی کم لوگوں کو اس کے بارے میں علم ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close