کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں فاطمہ جناح کالونی اور جمشید کالونی میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی
سماعت میں وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ عدالتی حکم پر پورشنز کو سیل کیا گیا، سیل ہونے کے باوجود تعمیرات ہو رہی ہیں۔
وکیل درخواست کا کہنا تھا کہ بغیر عدالتی حکم ایس بی سی اے والے کچھ کرتے نہیں، پلاٹ نمبر 675 اور دیگر پر تعمیرات کو فوری روکا جائے اور غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کا حکم دیا جائے۔
یہ بھی پڑ ھیں : سندھ حکومت نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کے عدالتی حکم پر نظرثانی اپیل دائر کردی
جس پر سندھ ہائیکورٹ نے غیرقانونی پورشنز پر فوری کام روکنے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی ایس بی سی اے کو غیر قانونی پورشنز کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔
عدالت نے سب رجسٹرار کو پورشن کی سب لیز کرنےاور پورشنز کو پانی، بجلی، گیس فراہم کرنے سے بھی روک دیا۔
عدالت نے ایس بی سی اے کو 45 روز میں عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی ایس بی سی اے اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیا۔