Featuredسندھ

ایم کیو ایم کے دھرنے پر پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سندھ کے متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، شارع فیصل سے مارچ کرتے مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی اور دھرنا دیا۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ لاٹھی چارج سے رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین زخمی ہوگئے۔ سر پر لاٹھی لگنے سے صداقت حسین کا سر پھٹ گیا جبکہ پولیس کی شیلنگ سے ایم کیو ایم کی ایک خاتون کارکن بے ہوش ہوگئیں۔

دھرنے کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی، جھڑب میں پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع کردی، اس دوران رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین زخمی ہوگئے، جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس نے ایم کیو ایم پاکستان کے متعدد کارکنان کا گرفتار کرلیا ہے، دھرنے میں خواتین بھی شامل تھیں، شیلنگ کے دوران ایک خاتون کارکن طبیعت خراب ہونے کے باعث بے ہوش ہوگئیں۔

پولیس نے ایم کیو ایم پاکستان کی خواتین کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close