سندھ

کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر چار مارچ تک پابندی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں چار دن کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس بارے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پابندی محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس کی درخواست پر لگائی۔سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق پابندی کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگاجو چار مارچ تک جاری رہے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق صحافیوں، عورتوں اور بزرگوں پر نہیں ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close