کیپ ٹاؤن ایئر پورٹ پر برطانیہ میں مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
برطانیہ: طیارے کا دروازہ ٹوٹ کر زمین پر گرگیا تاہم کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی
برطانیہ کے کیپ ٹاؤن ایئر پورٹ پر مسافر طیارے کے ساتھ اتفاقی طور پر حادثہ پیش آیا، مذکورہ برٹش ائیرویز کا مسافر طیارہ لندن ہیتھرو سے کیپ ٹاؤن پہنچا تھا۔
برٹش ایئرویز کا بوئنگ 777 کی لینڈنگ کے بعد تمام مسافر اور عملہ جہاز سے اترچکا تھا تاہم خوش قسمتی سے دروازہ گرنے کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور مسافر زخمی ہونے سے محفوظ رہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : اوبر کے ساتھ سفر نہ کریں
مذکورہ طیارہ تقریباً 12 گھنٹے کی پرواز کے دوران نو ہزار670 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے پہنچا تھا۔
طیارے کو بدھ کی رات مقامی وقت کے مطابق رات 8.50 بجے واپسی کا سفر طے کرنا تھا لیکن پرواز کو منسوخ کر دیا گیا اور مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے روانہ کیا گیا۔
مذکورہ طیارہ اگلی منزل کی جانب روانگی کی تیاری کر ہی رہا تھا کہ خوش قسمتی سے روانگی سے قبل ہی یہ واقعے پیش آیا جس کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا۔