کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے کے ٹی بندر میں ڈوبنے والے ماہی گیروں کی مالی امداد کا اعلان کردیا۔
مراد علی شاہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے ماہی گیروں کیلئے فی کس ایک لاکھ روپئے دیئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مالی امداد کا اعلان مقامی ایم پی اے علی حسن زرداری کی سفارش پرکیا۔
خیال رہے کہ 22 جنوری کو کے ٹی بندر کے پاس ماہی گیروں کی 3 کشتیاں طوفانی ہواؤں کی زد میں آگئی تھیں۔
کشتیوں میں سوار 46 افراد میں سے 12 لاپتہ ہو گئے تھے، 9 ماہی گیروں کی لاشں نکال لی گئیں ہیں، جبکہ دیگر کی لاش جاری ہے۔