یہودی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، مسلمانوں کو عبادات سے روک دیا
بیت المقدس: درجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی سیکورٹی فورسز کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول کر مسلمانوں کو عبادات سے روک دیا ہے، یہودی آبادکاروں نے عبادات کرنے والے مسلمانوں پر تشدد کیا اور انہیں ذدو کوب بھی کیا۔ فلسطینی انفارمیشن سینٹر کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہودی آبادکاروں نے اسرائیل کے سکیورٹی اہلکاروں کی مدد سے باب المغاربہ کی جانب سے مسجدالاقصی پر دھاوا بولا ہے۔
یہودی آبادکاروں کی یلغار کا راستہ ہموار کرنے اور ان کی سکیورٹی کے لئے گزشتہ مسجد الاقصی کے صحن اور احاطے میں صیہونی سکیورٹی اہلکار تعینات ہوگئے تھے۔ سکیورٹی انتظامات خاص طور سے اسرائیلی پولیس اور فوج کے باوجود مقبوضہ فلسطین اور غرب اردن کے مختلف علاقوں کے سینکڑوں نمازی، ماہ مبارک رمضان کی مخصوص عبادات انجام دینے کے لئے مسجدالاقصی میں موجود تھے، صہیونی قابضین نے مسجد میں موجود نمازیوں پر تشدد کیا اور انہیں عبادت سے روک دیا۔