سعودی عرب کون کتنا ٹیکس یا جرمانہ دے گا
ریاض: سعودی عرب میں زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے ویلیوایڈڈ ٹیکس سے متعلق فیلڈ خلاف ورزیوں کی نئی درجہ بندی کی ہے اس کا اطلاق گزشتہ روز اتوار30 جنوری کردیا گیا
اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی خلاف ورزی پر پہلے تنبیہ کی جائے گی۔
پہلی بار خلاف ورزی پر کوئی جرمانہ نہیں ہوگا، دوسری بار خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا، خلاف ورزی دہرانے پر جرمانہ چالیس ہزار تک ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : سینیٹ میں قانون سازی کے عین وقت اپوزیشن ارکان غائب ہوگئے
زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے بتایا کہ نئے نظام میں بغیر فیلڈ والی خلاف ورزیاں شامل نہیں ہوں گی، اس کا تعلق ٹیکس سے جان چھڑانے، آمدنی کا اقرار نامہ جمع نہ کرانے، انکم ٹیکس ادا نہ کرنے، ادائیگی میں تاخیر کرنے، ٹیکس اقرار نامے میں گھپلے بازی جیسی خلاف ورزیاں شامل نہیں ہوں گی۔
بیان میں کہا گیا کہ تمام لوگ خلاف ورزیوں اور سزاؤں کی درجہ بندی سے متعلق نئی گائیڈ بک کا مطالعہ کرلیں۔ یہ اتھارٹی کی ویب سائٹ پرمہیا ہے، ای میل اور رابطہ مرکز سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔