Featuredاسلام آباد
حکومت کا شہریوں پر ایک اور بجلی بم گرانے کا فیصلہ
اسلام آباد : بجلی کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
نیپرا میں سی پی پی اے کی درخواست پر کل سماعت ہوگی، جس میں بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیئے غور کیا جائے گا۔ اضافہ کی درخواست دسمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دسمبر 2021 میں 8 ارب 52 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ بجلی کی پیداوار لاگت 73 ارب 84 کروڑ روپے رہی۔ 22 روپے 24 پیسے میں فرنس آئل، ایل این جی 17 روپے 80 پیسے، ڈیزل سے 14 روپے 8 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔
درخواست کے مطابق کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 13 روپے 31 پیسے، ایران سے 13 روپے 26 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔ اضافے کی صورت میں صارفین پر 30 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا۔