پنجاب

ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک کروڑ پاکستانی بے روزگار ہوئے:مریم اورنگزیب

لاہور: مہنگائی کی وجہ بے حسی، نالائقی اور کرپشن کی بلند ترین سطح ہے

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران مافیا کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک میں معاشی تباہی بلند ترین سطح پر ہے، ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک کروڑ پاکستانی بے روزگار ہوئے۔

‎ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ بے حسی، نالائقی اور کرپشن کی بلند ترین سطح ہے، عمران مافیا کی حکومت میں پیٹرول 148روپے کی بلند ترین سطح پر ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران مافیا میں آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی کی قیمت بلند ترین سطح پر ہے، ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک کروڑ پاکستانی بے روزگار ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران مافیا کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک میں معاشی تباہی بلند ترین سطح پر ہے، ملکی قرضہ50 ہزار ارب ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close