پنجاب

مہنگائی کے ذمہ دار ذخیرہ اندوز بھی ہیں، صرف عمران خان نہیں

لاہور : عمران خان کو مہنگائی کا ذمہ داری ٹھہرانا زیادتی ہے

چوہدری شجاعت وزیراعظم نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دار ذخیرہ اندوز بھی ہیں، صرف عمران خان کو ٹھہرانا زیادتی ہے۔

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اکیلے عمران خان کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے۔ بعض اندرونی و بیرونی عناصر بھی معاشی بحران کے ذمہ دار ہیں، جو پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے کو ٹارگٹ کر کے تمام چیزوں کو مہنگا کیا جا رہا ہے۔ مصنوعی مہنگائی کے اثرات براہ راست عوام پر پڑتے ہیں۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے، اس کی زراعت کو ٹارگٹ کر کے پورے ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف ٹماٹر ہی دیکھ لیں کہ کسان آڑھتی کو ٹماٹر 25 روپے کلو فروخت کرتا ہے۔ دوسرے دن وہی ٹماٹر مختلف ذرائع سے ہوتا ہوا بازار میں عوام کو 150 روپے کلو میں ملتا ہے،جس کا دھچکا کسان کو پہنچتا ہے۔

چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ پھر کہا جاتا ہے کہ کسان کو ہونے والے اس بھاری نقصان کا ذمہ دار صرف عمران خان ہے، جو زیادتی ہے۔ آج کل کھاد کے بحران کی وجہ سے گندم کے مہنگا ہونے کا شور ہے۔

ق لیگ کے رہنماء کا کہنا تھا کہ کھاد کی کمی کی وجہ سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان سر اٹھائے کھڑا ہے۔ اس مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دار ذخیرہ اندوز بھی ہیں۔ تمام ارکان اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں اور کھاد ریلیز کروائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close