Featuredاسلام آباد

پارلیمانی سیکریٹری جویریہ ظفر پر پارلیمنٹ لاجز میں فائرنگ

اسلام آباد:  پارلیمنٹ لاجز میں پارلیمانی سیکریٹری جویریہ ظفر پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں جویریہ ظفر پر فائرنگ اُن کے شوہر حیدر علی نے کی، جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اسلام آباد کے تھانہ ویمن میں درج کی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق حیدر بلوچ سے میرا 6 ماہ پہلے نکاح ہوا، شوہر نے معمولی بات پر جھگڑا کیا۔

ایف آئی آر متن کے مطابق معمولی جھگڑے پر جویریہ ظفر نے شوہر کو کورٹ جاکر خلع لینے کا کہا تھا۔

متن کے مطابق جویریہ ظفر کا کہنا ہے کہ میرے شوہر نے مجھے اور میرے گھر والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، ملزم نے پستول میرے سر پر تان لیا، گولی چلائی لیکن میں نے بھاگ کر جان بچائی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close