نیویارک: تیل برآمد کنندگان کی تنظیم اوپیک اوراس کے اتحادی ممالک مارچ سے تیل کی موجودہ یومیہ پیداوارمیں 4لاکھ بیرل کے اضافے پر متفق ہوگئے ہیں
13 رکن ممالک پرمشتمل اوپیک اوراس کے اتحادی روس کی قیادت میں 10 ممالک نے دنیا میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد یومیہ پیداوار میں کمی کردی تھی تاہم اب وہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں قدرے مستحکم ہونے کے بعدبتدریج تیل کی یومیہ پیداوارمیں اضافہ کررہے ہیں۔
اوپیک کے رکن سعودی عرب اورغیررکن روس کی قیادت میں اوپیک پلس اتحاد نے کہاہے کہ وہ مارچ سے یومیہ پیداوارمیں4لاکھ بیرل کااضافہ کرے گا۔
یہ بھی پڑ ھیں : تیل پیدا کرنے والے ممالک سستا ترین تیل فروخت کرنے پر مجبور
ایورواستعمال کرنے والے ممالک میں مہنگائی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گئی۔
یورپی سینٹرل بینک کے مطابق یورپی ممالک میں مسلسل تیسرے ماہ مہنگائی میں اضافہ ہواہے جس کی وجہ گیس،تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں۔