Featuredاسلام آباد
شہریوں نے ماسک کی پابندی بھی بھلا دی ہے
اسلام آباد: کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے باوجود ملک کے بیشتر شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ، بازاروں اور رش والے مقامات پر ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر
شہریوں نے ماسک کی پابندی بھی بھلا دی ہے، رش والے مقامات پر سماجی فاصلے کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور دکاندار بھی کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کر رہے ہیں۔
کورونا کیسز میں اضافےکے پیش نظر پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں یومیہ اوپی ڈی مریضوں کی تعداد کم کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری
کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے تعلیمی ادارے 10 فروری تک بند کر دیے گئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 5830 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 42 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔