صدر، وزیراعظم، چیف جسٹس، آرمی چیف اور شہباز شریف کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
اسلام آباد : صدر مملکت ممنون حسین ،وزیراعظم نواز شریف ،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ،ایئر چیف مارشل سہیل امان ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈل مرل ذکااللہ اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جیتنےپر مبارکباد دی ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق چیمپئن ٹرافی جیتنے پر شاہینوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین،وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ،ایئر چیف مارشل سہیل امان ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈل مرل ذکااللہ نے بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کوفتح پر مبارک دی جبکہ وزیراعلی پنجاب کاجیت کے اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف کو ہرا کر تاریخ رقم کردی ہے۔
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف،وزیر داخلہ چودھری نثار،وزیرمملکت اطلاعات و نشریات، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، سابق صدر آصف علی زرداری ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق،چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ،عمران خان، چودھری شجاعت ، پرویز الہی اور شیخ رشید نے بھی بھارت کو بدترین شکست دینے پر پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے فائنل میچ میں فتح حا صل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کو آئی سی سی چیمپئن شپ کے فائنل میں0 18رنز سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپینز ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔