اسلام آباد

وزیراعظم نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف عمرہ کی ادائیگی کے لیے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے نجی دورے پر سعودی عرب پہنچے جہاں جدہ ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال مکہ کے ڈپٹی گورنر شہزادہ عبد اللہ نے کیا،وزیراعظم نواز شریف رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرہ ادا کریں گے اور روضہ رسولﷺ پر حاضری دیں گے۔

وزیراعظم عیدالفطر کے بعد اپنے نواسے جنید صفدر کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے لندن روانہ ہو جائیں گے۔ 27 جون کو جنید صفدر کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کے بعد وطن واپس آئیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے وزیراعظم نواز شریف کو باقاعدہ چیک اپ کرانے کا مشورہ دے رکھا ہے لیکن مصروفیات کے باعث وہ چیک اپ نہیں کراسکے تھے تاہم اس بار وزیراعظم لندن میں 4 سے 5 روز قیام کر کے اپنا چیک اپ بھی کروائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close