پنجاب

ملک میں کبھی بھی عام انتخابات یا تحریک کا اعلان ہوسکتا ہے، فواد چوہدری

لاہور: رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ ملک میں کسی بھی وقت عام انتخابات یا کسی تحریک کا اعلان ہوسکتا ہے۔ تحریک انصاف نے کارکنوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ لاہور میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کی جس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ 22 جون کے بعد کسی بھی وقت فیصلہ آسکتا ہے۔ سپریم کورٹ میں اپارٹمنٹس کے بارے میں جواب نہیں دیا گیا اور جو شہادتیں موجود ہیں یہ لوگ انھیں چھپانا چاہتے ہیں۔ حدیبیہ پیپر ملز بہت بڑا اسکینڈل ہے جبکہ شریف جتنا اس دلدل سے نکلنے کی کوشش کررہی ہے اتنا پھنس رہے ہیں۔ تاریخ رقم نہیں کرنی انہوں نے رقم واپس کرنی ہے اور پرندے کی طرح یہ لوگ جال میں پھڑ پھڑا رہے ہیں۔ حدیبیہ کی رقم موٹروے کے کمیشن سے آئی تھی اور ہم کہہ رہے تھے کہ بڑے منصوبوں میں کمیشن ہے۔ پنجاب میں شہبازشریف نے 80 ہزار کروڑ روپے کا کام کیا ہے جبکہ گھر اور سستی روٹی سمیت دیگر منصوبوں میں کرپشن ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ ریکارڈ مل جائے تو چوریوں کا پتہ چل جائے گا۔ انعام الرحمان کو تحفظ فراہم کیا جائے، وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا چاہتے ہیں۔ کرپشن ایک ناسور ہے مگر منی لانڈرنگ اس سے بڑا جرم ہے، ایک تو کرپشن کی گئی دوسرا وہ رقم ملک سے باہر لے گئے۔ جے آئی ٹی نے عید سے قبل اپنی 15 روزہ رپورٹ پیش کرے گی اور جس طرح تفتیش آگے بڑھی ہے امید نتیجہ جلد آجائے گا۔ سپریم کورٹ کسی وقت بھی فیصلہ دے سکتی ہے تاہم عمران خان نے تمام لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کمر کس لیں۔

فواد چوہدری کہتے ہیں کہ ہم نے رانا ثنااللہ سمیت دیگر رہنماوں کے متعلق ایک کیس سپریم کورٹ میں دائر کیا ہے اور کیس میں ان سیاستدانوں کے بیانات کی سی ڈیز پیش کی گئی ہیں۔ ملک میں کسی وقت بھی الیکشن یا ہنگامی صورت کا اعلان ہوسکتا ہے، تحریک انصاف کے لوگ کمر کس لیں۔وفاقی حکومت نے معاملہ کی تحقیقات کرنی ہےاور جب وفاقی حکومت کا سربراہ ملوث ہے تو پاناما پیپرز کی تحقیقات کون کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close