کشمیر

آزادی کے جذبہ کو ختم کرنا بھارت کے بس کی بات نہیں ہے، صلاح الدین

سرینگر: متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر پر جانیں نچھاور کرنے والے اور ان کے وارث کشمیری عوام کے جذبۂ آزادی کو ختم کرنا درکنار، اسے کمزور کرنا بھی قابض فورسز کے لئے نا ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار مظفرآباد میں سید صلاح الدین نے متحدہ جہاد کونسل کے ایک اعلٰی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ہے کہ بھارتی قیادت نوشتہ دیوار پڑھ لے، ورنہ یہ جذبۂ بھارت کے اپنے وجود کے لئے بھی انتہائی مہلک ثابت ہوگا۔ انہوں نے عسکریت پسندوں جنید متو، عادل مشتاق میر، نصیر احمد وانی اور نہتے عام شہری محمد اشرف، احسن ڈار اور نصیر احمد شیخ کو زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

سید صلاح الدین نے کہا کہ پوری کشمیری قوم اس وقت بھارتی فورسز کے خلاف جانوں کی پرواہ کئے بغیر مقابلہ کر رہی ہے اور کسی بھی قسم کے جبر و طاقت کو اہمیت دئیے بغیر اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے، ان حالات میں بھارتی قیادت کو نوشتہ دیوار پڑھنے کی ضرورت ہے اگر انہوں نے حالات کی نزاکت سمجھنے میں زیادہ دیر کی تو اس کے نتائج بہت سنگین برآمد ہوں گے۔ سید صلاح الدین نے عسکریت پسندوں کی حفاظت کے لئے، نہتے عوام کے جذبہ عشق کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس بات کا انہیں یقین دلایا کہ جنگجو بھی ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور انشاء اللہ حصول منزل تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اجلاس میں شہداء کی بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close