لاہور: عمران خان کو ہٹانے کیلئے تمام اختلافات بھلانے کیلئے تیار ہیں
پی پی چیئرمین نے کہا کہ حکومت کو بھگانے کے لیے آئینی اور جمہوری طریقہ احتجاج کے ساتھ عدم اعتماد ہے، پاکستان کو بچانا ہے تو ہمیں عمران کو نکالنا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ماضی کے اختلافات کے باوجود ہم بڑا قدم اٹھانے کے لیے اکھٹے ہیں، عمران خان کو ہٹانے کے لیے ہم ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔
بلاول کا کہنا ہے کہ ہمارے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ جتنی مضبوط ہوگی حکومت کے لیے خطرہ بڑھے گا، عمران خان کو ہٹانے کے لیے تمام اختلافات بھلانے کے لیے تیار ہیں۔