Featuredاسلام آباد

منی لانڈر، اومنی گروپ ، پاپڑ والے اکٹھے ہونا چاہتے ہیں تو بے شک آئیں ہمیں کوئی خوف نہیں

اسلام آباد: پہلے یہ استعفیٰ دے رہے تھے اب لانگ مارچ پر آگئے، یہ اپنے لیے بڑا مسئلہ پیدا کر رہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اندھے خواب دیکھنے والی اپوزیشن اپنی موت آپ مرنے جارہی ہے،منی لانڈر، اومنی گروپ ، پاپڑ والے اکٹھے ہونا چاہتے ہیں تو بے شک آئیں ہمیں کوئی خوف نہیں

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جو پاکستان فوج کیخلاف اسلحہ اٹھائے گا انہیں معاف نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر کا جومؤقف ہے وہی حکومت کی پوزیشن ہے، 20 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہمارے 9 جوان شہید ہوئے، ملکی سالمیت کیخلاف اسلحہ اٹھانے پر عظیم فوج ذمے داری ادا کرے گی، کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر کچھ کہنے کی پوزیشن پر نہیں ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عظیم افواج نے جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا، کل میں عظیم افواج کو خراج تحسین پیش کرنے جارہا ہوں، اپوزیشن نے یوم یکجہتی کشمیر پر مزید انتشار کی باتیں کی ہیں، میں نے کبھی آصف زرداری کو 10پرسنٹ نہیں کہا میں نے کبھی بلاول بھٹو کو سلیکٹڈ نہیں کہا اندھے خواب دیکھنے والی اپوزیشن اپنی موت آپ مرنے جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان نے کہا عمران خان کو مکھی کی طرح نکال دیں گے، فضل الرحمان کو کل ان دونوں نے دودھ سے مکھی کی طرح نکال دیا، ن لیگ کا نسلہ ٹاور اور پیپلزپارٹی کا تجوری ہائٹس گرچکا ہے، پہلے یہ استعفیٰ دے رہے تھے اب لانگ مارچ پر آگئے، یہ اپنے لیے بڑا مسئلہ پیدا کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ منی لانڈر، اومنی گروپ ، پاپڑ والے اکٹھے ہونا چاہتے ہیں تو بے شک آئیں، ہمیں کوئی خوف نہیں عدم اعتماد لانا ہے تو لائیں، یہ کہتے ہیں ہم گھر بھیج دیں گے، یہ منہ اور مسور کی دال یہ غریب آدمی کی بدنصیبی ہے چور اور ڈاکو للکار رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close