پی ایس ایل 7: این سی او سی کا 100 فیصد شائقین کی اجازت دینے کا فیصلہ
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) نے لاہور میں ہونے والے میچز کے لیے 50 فیصد شائقین کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں کورونا صورتحال اور اعداوشمار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے میچز میں 50 فیصد شائقین کی شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ 15 فروری تک مکمل ویکسینیشن شدہ افراد کو ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔16 فروری کے بعد اسٹیڈیم میں 100 فیصد شائقین کی اجازت ہوگی۔
شائقین کی اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ 12 سال سے کم عمر کے بغیر ویکسین لگوائے بچوں کو بھی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
این سی او سی کے اس فیصلے پر شائقین سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں ہونے والے میچز میں صرف 25شائقین کے اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت تھی۔
کراچی میں ہونے والے میچز میں 12 سال سے کم عمربچوں کے بھی اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی تھی۔