پنجاب

پب جی گیم پر پابندی کیلئے دائر درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ نے پب جی گیم پر پابندی کی درخواست خارج کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پب جی گیم پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار وکیل آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوا۔ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر درخواست خارج کردی۔

درخواست میں پی ٹی اے اور وفاقی حکومت کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا کہ پب جی گیم سے معاشرے میں عدم برداشت پیدا ہورہا ہے اور نوجوان نسل اس گیم کی وجہ سے تباہ ہورہی ہے، لہذا عدالت پب جی گیم پر پابندی لگانے کا حکم دے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close