کھیل و ثقافت

فخرزمان نے اپنی کامیابی نیوی کوچ کے نام کردی

مردان: چیمئپنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے اپنی کامیابی کو نیوی کوچ کے نام کیا ہے۔ مردان میں اپنے آبائی علاقے کاٹلنگ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ میچ جیتنے کا کریڈٹ ٹیم منیجمنت کوجاتا ہے لیکن اپنی کارکردگی کو پاک بحریہ کے کوچ کے نام کرتے ہیں۔ انہوں نے پاک بحریہ کی وردی میں ان کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنے پر آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا۔
فخرزمان نے کہا کہ ان کے والد نے کہا تھا کہ زیادہ اونچے شاٹس مت لگانا اور ان کے اس مشورے پر عمل کرکے سرخرو ہوا، موقع ملا تو انشا اللہ آئندہ بھی اچھی پرفارمنس دوں گا ، بھارت کے خلاف سب کھلاڑیوں نے فیصلہ کیا تھا کہ یہ میچ ہم نے انوکھے اندازمیں کھلینا ہے جب کہ بھارتی کھلاڑیوں کا میچ کے دوران رویہ بہتررہا۔ واضح رہے کہ فخر زمان چیمپئنز ٹرافی کے 4 میچوں میں دو نصف اور ایک سنچری اسکور کرکے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close