مستقبل میں گاڑیاں کیسی ہوں گی؟
اگر تو آپ مستقبل کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس گاڑی دیکھنا چاہتے ہیں تو بی ایم ڈبلیو کی ویژن نیکسٹ 100 کانسیپٹ کار کو دیکھ لیں۔
گزشتہ روز بی ایم ڈبلیو نے اپنی کمپنی کے قیام کو سو سال مکمل ہونے کے موقع پر مستقبل کی گاڑی کی ایک جھلک پیش کی ہے جو ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے۔
خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت تو صاف ظاہر ہے یقینی ہے، مگر اس میں ‘ اے لائیو جیومیٹری’ نامی فیچر بھی ہے جو کارآمد معلومات کو بلارکاوٹ ڈیش بورڈ سے ونڈ شیلڈ پر منتقل کرتی ہے۔
مستقبل کی اس گاڑی میں ڈرائیونگ کے لیے 2 موڈ رکھے گئے ہیں۔
ایک کو بوسٹ موڈ کا نام دیا گیا ہے جو آپ کو ڈرائیونگ پر کنٹرول فراہم کرتا ہے (جس میں اے لائیو جیومیٹری ڈیٹا سے مدد ملتی ہے)، دوسرا ایز موڈ ہے جس میں یہ خودکار ڈرائیونگ کرتی ہے۔
بی ایم ڈبلیو نے آرٹی فیشل ٹیکنالوجی پر مبنی ایک ڈیوائس ‘ کمپینین’ بھی تیار کی ہے جو خودکار ڈرائیونگ موڈ کے دوران راہ گیروں کے حوالے سے معلومات فراہم کرتی ہے۔
یہ بی ایم ڈبلیو کا اب تک کا سب سے بڑا منصوبہ ہے اور اس کانسیپٹ ماڈل کو میونخ میں شروع ہونے والے سینچری ایونٹ میں بھی رکھا گیا ہے جبکہ اسے اگلے سال دنیا بھر میں رکھا جائے گا۔
تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی مستقبل قریب میں سڑکوں پر دوڑتی نظر نہیں آئے گی۔