بلاگ
روزانہ پھلوں کا استعمال دل کے دورے کے خطرات کو کم کرتا ہے، تحقیق
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تازہ پھلوں کو استعمال کرنے سے دل کے دورے کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔
پھلوں کا استعمال ویسے تو صحت کے لیے یقینی طورپراچھا ہوتا ہے اوراس کے استعمال سے بہت سی بیماریوں سے نجات بھی ممکن ہے کیونکہ پھلوں میں شامل قدرتی معدنیات کی ایک خاص مقدارجسم کو بھرپورتوانائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تندرست بھی رکھتی ہے۔
انگلینڈ میں ہونے والی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ روزانہ تازہ پھلوں کا استعمال کرتے ہیں ان میں دل کے دورے کے خطرات ان لوگوں کی نسبت انتہائی کم ہوجاتے ہیں جوکبھی کبھارپھلوں کا استعمال کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق روزانہ 100 گرام تازہ پھل کھانے سے دل کے امراض سے بچا جاسکتا ہے۔