بلاگ

غیر تراشیدہ ہیرے کی چھ کروڑ 30 لاکھ ڈالر میں نیلامی

افریقی ملک بوسٹوانا میں ہیروں کی کان کنی کرنے والی ایک کینیڈین کمپنی نے 813 قیراط وزنی ایک ہیرے کی چھ کروڑ 30 لاکھ ڈالر میں نیلامی کی ہے۔

کینیڈین کمپنی لوکارا ڈائمنڈ کے سی ای او کی جانب سے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ نیلامی میں یہ کسی بھی ’بغیر ترشے ہوئے ہیرے کی سب سے زیادہ قیمت ہے، اس نے گذشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔‘

یہ پیش قیمت پتھر بوسٹوانا سے دریافت ہوا تھا اور اس کو خریدنے والے کا نام اور خریداری کی شرائط کو افشا نہیں کیا گیا۔

لوکارا ڈائمنڈ کا کہنا ہے کہ وہ اس نیلامی کے بعد ہیرے کی تراش خراش اور پالش کرنے کے بعد نیلامی سے حاصل ہونے والے منافعے کے دس فیصد حصے کا بھی حق دار ہوگا۔

ایسا لگتا ہے کہ نیلامی کا یہ ریکارڈ زیادہ عرصہ قائم نہیں رہ سکے گا۔ کیونکہ لوکارا اس سے بڑا ہیرا نیلامی کے لیے پیش کرنے والی ہے۔

1109 قیراط وزنی ایک ہیرا 29 جون کو لندن میں نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یہ دونوں ہیرے بوسٹوانا کی کارووے کان سے ملے ہیں جہاں لوکارا ہیروں کی کان کنی کر رہی ہے۔ اس کان سے حاصل ہونے والے ہیروں کی وجہ سے اس کان کو خاص اہمیت دی جارہی ہے۔

دوسری جانب سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کے سٹاک ایکچینج میں لوکارا کمپنی کے حصص میں 8.58 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اس کینیڈین کمپنی میں زیادہ تر حصص سویڈن کی لنڈن خاندان کے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close