بلاگ

ذہنی دباؤ کم کرنے کے 5 طریقے

آج کل کے حالات میں اسٹریس اور ذہنی دباؤ ایک عام بات بن چکی ہے۔ جب دماغ ذہنی دباؤ کا شکار ہو تو وہ اپنی کارکردگی بہتر طور پر نہیں دکھا پاتا۔ اس کے اثرات جسم پر بھی پڑتے ہیں اور ہم بیزاری، بے چینی اور بے دلی محسوس کرتے ہیں۔

یہاں آپ کو ایسے ہی کچھ طریقے بتائے جارہے ہیں جنہیں اپنا کر آپ ٹینشن اور ذہنی دباؤ سے چھٹکارہ پاسکتے ہیں اور آپ کا دماغ ہلکا پھلکا ہو سکتا ہے۔

مراقبہ

روزانہ چند منٹ کا مراقبہ آپ کے جسمانی اور ذہنی تناؤ کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ دماغ کی کسی چیز پر یکسو ہونے کی صلاحیت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

دوڑ لگائیں

بھاگنا یا دوڑ لگانا دماغ میں ان کیمیکلز کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے جو دماغ کو خوشی کا سگنل دیتے ہیں۔ ریسرچ کے مطابق جو لوگ باقاعدگی سے بھاگتے ہیں وہ ان افراد سے زیادہ مطمئن پائے گئے جو بھاگتے نہیں تھے

تیراکی

تیراکی سے آپ کا جسم حرکت کی حالت میں رہتا ہے یوں سر سے پاؤں تک خون کی گردش میں اضافہ ہوتا ہے۔ تیراکی ذہنی دباؤ کم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

ہنسیں

ڈپریشن کے دور میں کوئی مزاحیہ فلم دیکھیں یا مزاحیہ کتاب پڑھیں۔ ایسے دوستوں سے ملیں جن کا حس مزاح اچھا ہو۔ ہنسنے سے دماغ کے مضر کیمیکلز میں کمی واقع ہوتی ہے اور آپ فوری طور پر بہتر محسوس کرتے ہیں۔ ہنسنے سے نہ صرف ٹینشن، بلکہ دکھ اور تکلیف میں بھی کمی ہوتی ہے۔

شکر گزار بنیں

زندگی کی محرومیوں پر غور کرنے سے ذہنی دباؤ اور ناخوشی میں اضافہ ہوتا ہے۔ اپنے سے کم حیثیت لوگوں کو دیکھیں اور جو آپ کے پاس ہے اس پر شکر ادا کریں۔ شکر گزاری کی عادت دماغ کو مطمئن اور خوش کرتی ہے۔ تو پھر آپ بھی آج ہی سے اپنا ذہنی دباؤ کم کرنے کی کوشش شروع کر دیجیئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close