بیماریوں سے محفوظ رکھنےکا جادوئی طریقہ
سائنسی ترقی کے اس دور میں بعض مقامات ایسے بھی آتے ہیں جہاں انسان صنعتی دور کی ہوشربا ایجادات کے بجائے اپنی قدیم دانش کے تحت ایجاد کردہ طریقہ کار کو ترجیح دیتا ہے اور ایسا ہی کچھ معاملہ بیماریوں کے قبل از وقت علاج کا ہے۔
جی ہاں ! اگر آپ بیماریوں کے علاج کے جدید طریقہ کار سے متفق نہیں یا دواوٗں کے سائڈ افیکٹ سے بچنا چاہتے ہیں تو مساج ایک ایسا متوازی طریقہ علاج ہے جو کہ آپ کو بہت سے بیماریوں سے قبل از وقت بچالیتا ہے اور یہ طریقہ بلاشبہ صدیوں کا آزمودہ ہے۔
مساج ایک قدیم طریقہ علاج جو کہ بدن درد، تناؤ اور مختلف قسم کی الرجیز کے علاج میں انتہائی کارآمد سمجھا جاتا ہے۔
انسانی جسم میں اعصاب کا ایک طویل جال موجود ہے جن کی تعداد پندرہ ہزار سے زائد ہے اور یہ تمام اعصاب جسم میں ایک مربوط نظام رکھتے ہیں۔
انسانی جسم میں کئی ایسے مخصوص مقامات ہیں جہاں مخصوص انداز میں دباؤ دینے سے مخصوص نوعیت کے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یہ اثرات انسانی جسم کو درپیش کئی بیماریوں کا قبل از بیماری علاج بھی ثابت ہوتے ہیں
تحقیق سے ثابت ہوا کہ مخصوص مقامات پر دباؤدینے سےجسم کے مخصوص حصوں میں خون کا دباؤ بڑھتا ہے جس سے جسم کے دفاعی نظام کو بھرپور مقدار میں مدافعتی سیلز اور آکسیجن میسر آتی ہے جو کہ جسمانی افعال میں درستگی کا سبب بنتی ہے۔
انسانی پیر اعصاب کا ایک طرح سے کنٹرول پینل ہیں جہاں مختلف مقامات پر مخصوص مساج اوردباؤ کے ذریعےجسم کے مختلف اعضاء کی کارکردگی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے جن میں بالخصوص دماغ ، آنکھیں ، قلب، گردے اور جوڑ شامل ہیں۔ یہ انسانی جسم کے وہ اعضاء ہیں جو کہ بہت زیادہ شکست و ریخت کا شکار ہوتے ہیں۔
پاؤں کے تلووں پر کیا جانے والا چند منٹوں کا مساج آپ کو تمام عمر کئی قسم کی بیماریوں سے نہ صرف محفوظ رکھ سکتا ہے بلکہ پہلے سے موجود بیماریوں کے خلاف نبرد آزما ہونے کے لئے ایک نئی قوت بھی فراہم کرتا ہے۔
تو پھر سوچ کیا رہے ہیں ؟ اپنی مصروف زندگی میں سے روزانہ کچھ لمحے اپنے لیے نکالیے اور اپنے پیروں کا مساج کرکے پائیں کئی ایسی بیماریوں چھٹکارہ جن کا علاج آج کے جدید دور میں بھی کسی سوہانِ روح سے کم نہیں ہے۔