والدہ کے ساتھ تصاویر پر مودی کی تعریف
انڈیا کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ان کی والدہ کی جانب سے ان کی سرکاری رہائش گاہ کا پہلا دورہ کرنے کی تصاویر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کیں تو صارفین نے اس کا خیر مقدم کیا۔
مودی کے اس فیصلے پر ان کے فلوورز نے انھیں سراہا۔
ہیرابین مودی جن کی عمر 90 برس سے زائد ہے اپنے آبائی علاقے گجرات کے ایک قصبے میں رہتی ہیں۔
وہ پہلی بار دہلی میں اپنے بیٹے کی سرکاری رہائش گاہ آئی تھیں
مودی نے اپنی والدہ کے ساتھ تصاویر پوسٹ کیں اور ٹویٹ کی کہ ’بہت عرصے کے بعد والدہ کے ساتھ اچھا وقت گزارا۔‘
مودی سنہ 2014 میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد بے جی پارٹی کی جانب سے ملک کی وزیرِ اعظم منتخب ہوئے تھے۔
مودی نے ٹویٹ کی ’میری والدہ گجرات لوٹ گئی ہیں۔ بہت عرصے کے بعد ان کے ساتھ اچھا وقت گزارا اور یہ آر سی آر (ریس کورس روڈ) ان کا پہلا دورہ تھا۔‘
بیشتر ٹوئٹر صارفین نے مودی کی جانب سے اپنی والدہ کو دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر بلانے کے فیصلہ کی تعریف کی
ہے۔