بلاگ

نیلا ہیرا ساڑھے پانچ کروڑ ڈالر میں نیلام

اوپن ہائمر بلو کےنام سے پہچانا جانے والا ہیرا پانچ کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوا۔

14.62 کیرٹ کا یہ ہیرا جنیوا کے کرسٹیز نیلام گھر میں فون پر دی جانے والی بولی میں فروخت ہوا۔

بدھ کو ہونے والی اس نیلامی میں توقع تھی کہ اس ہیرے کی قیمت چار کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک جائے گا۔

ہیرا خریدے والے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

اس سے پہلے سنہ 2013 میں ایک ہیرا آٹھ کروڑ 30 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا لیکن اس کا خریدار مطلوبہ رقم کا انتظام نہیں کر سکا اور نیلام گھر نے اس ہیرے کو واپس لے لیا تھا۔

اس ہیرے کا نام اس کے سابق مالک آنجہانی سر فلیپ اوپن ہائمر بلو کے نام پر رکھا گیا ہے جو لندن میں ہیروں کی تجارت کیا کرتے تھے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close