بلاگ

گھٹنے کی آواز سن کر جوڑوں کی کیفیت بتانے والا نظام تیار

ہمارے گھٹنے سے آنے والی آوازیں بھی ہمیں اس کی خرابی سے آگاہ کرسکتی ہیں اور اب ماہرین نے ایک نظام بنایا ہے جو اس کی آوازوں کو نوٹ کرکے گھٹنے کی صحت کے بارے میں بتاسکتا ہے۔

جارجیا ٹیک کے الیکٹرکل انجینیئرعمر آئنان کا کہنا ہے ہمارے گھٹنوں کی آواز میں اہم معلومات چھپی ہوتی ہیں اسے سن کر ہم گھٹنے اور جوڑوں کی کیفیت کا اندازہ لگاسکتے ہیں اور اسے مریضوں کی بحالی میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ڈیفینس ایڈوانسڈ ریسرچ پروجیکٹ ایجنسی ( ڈارپا) کے مالی تعاون سے ایسے چھوٹے اور نفیس مائیکروفون تیار کیے ہیں جو ٹانگوں کی حرکت سے گھٹنوں میں ہونے والی معمولی آوازوں کو بھی نوٹ کرسکتے ہیں، یہ آواز گھٹنوں کی حرکت اور کرکری ہڈی (کارٹیلج) کی رگڑ سے پیدا ہوتی ہے۔

عمر آئنان نے باریک مائیکروفون اور سینسر کو ایک ٹیپ پر لگایا اور اسے کھلاڑیوں کو پہنایا جس سے معلوم ہوا کہ اگر ہڈیوں سے غیرہموار اور بے ترتیب انداز میں متواتر آوازیں آتی رہیں تو وہ ظاہر کرتی ہیں کہ ہڈی میں کوئی سنجیدہ مسئلہ پیدا ہوچکا ہے اور اس کا علاج کیا جانا ضروری ہے۔ اس نظام کو مریضوں کے گھٹنے کے آپریشن کے بعد ان کی بحالی کا جائزہ لینے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کے بہت سے فوائد حاصل ہوں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close