بلاگ

دل میں ’خراش‘ سے دل کے شدید دورے کی پیش گوئی

برطانوی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ دل کے پٹھوں میں خراش اور خون کا بہاؤ دیکھ کر یہ بتایا جا سکتا ہے کہ دل کا دورہ کتنا شدید ہے اور اس کا کتنا دیر پا نقصان ہو سکتا ہے۔

گلاسگو کی ٹیم نے کہا کہ جن مریضوں میں اس طرح کے آثار سکین میں دیکھے گئے انھیں شدید مسائل جیسے ہارٹ فیل وغیرہ کا سامنا رہا۔

اس تحقیق سے یہ امید کی جا رہی ہے اس معاملے میں مستقبل میں دل کی بمیاری کی پیچیدگیوں سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

برطانیہ کے نصف لوگوں کا دل کمزور ہو جاتا ہے اور دل کا دورہ اس کا اہم سبب ہے۔

دل کے کمزور ہوجانے والے لوگ روزمرہ کا معمولی کام جیسے سیڑھیاں چڑھنے وغیرہ کا کام نہیں کر سکتے۔

اس کے آثاراس طرح عیاں ہوتے ہیں کہ دل میں اتنی قوت نہیں ہوتی ہے کہ وہ خون کو ٹھیک طرح سے جسم کے مختلف حصوں تک پہنچا سکے۔

اس کی وجہ سے کسی شخص کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے وہ تھک جاتا ہے اور اگر اس کا علاج نہیں کیا گیا تو خون پاؤں اور پھیپھڑوں میں جمع ہو سکتا ہے۔

اس کے لیے دوائیں ہیں لیکن انھیں طویل مدت تک لینا ہوتا ہے۔

بعض لوگ جن کا دل کمزور ہو جاتا ہے انھیں سرجری کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

اس ضمن میں ہرکسی میں ایک طرح کے آثار نہیں ہوتے لیکن عام آثار یہ ہیں:

  • سینے میں درد: اس میں سینے پر دباؤ یا نچوڑنے جیسا محسوس ہوتا ہے اور درد سینے سے اٹھ کر جبڑے، گردن، بازو یا پیٹھ کی جانب جاتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔
  • سانس کا مختصر ہونا
  • کمزوری محسوس کرنا یا سر کا ہلکا ہونا وغیرہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close