شریک حیات کے ساتھ اچھا وقت گزرتا رہے تو زندگی پرسکون رہتی ہے
شریک حیات کے ساتھ اچھا وقت گزرتا رہے تو زندگی پرسکون رہتی ہے لیکن اگر ہمیں یہ معلوم ہی نہ ہوکہ وہ کس بات پر غصے میں آجائے گی تو مسائل پیدا ہوجاتے ہیں،
اسے ہر چیز پر فوقیت دیں
ایک لڑکی کو ہمیشہ توجہ چاہیے ہوتی ہے۔اگر آپ اسے نظر انداز کریں گے تو یہ اچھی بات نہیں ہوگی لہذا ہمیشہ اسے ہر چیز پر فوقیت دیں۔
اس کی سہیلی سے اچھا سلوک کریں
اگر آپ یہ عادت اپنائیں گے تو آپ کی شریک حیات کے دل میں آپ کے لئے عزت بڑھے گی۔اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ سہیلی سے ایک فاصلہ قائم رہے ورنہ حالات کوئی اور رخ بھی اختیار کرسکتے ہیں۔
اس کے والدین کا اچھے الفاظ میں ذکر رکیں
ہمیشہ اپنی بیوی کے والدین کا ذکر اچھے الفاظ میں کریں۔اکثر رشتے صرف اس وجہ سے خراب ہوتے ہیں کہ مرد اپنے سسرال کا ذکر برے الفاظ میں کرتے ہیں جس کی وجہ سے رشتے خراب ہوتے ہیں۔
اس کے کریئر کو سنجیدگی سے لیں
آپ کو چاہیے کہ اس کے کرئیر کو سنجیدگی سے لیں۔اگر وہ کوئی نوکری کررہی ہے تو اسے سپورٹ کریں اور اگر آگے کوئی اور کام کرنا چاہتی ہے تو اس کی مدد کریں۔
اناکے غلاف میں نہ رہیں
اگر کبھی لڑائی ہوجائے تو اپنی انا کے غلاف میں نہ رہیں بلکہ بات چیت میں پہل کریں،اس طرح اس کے دل میں آپ کے لئے محبت پیدا ہوگی اور لڑائی ختم ہوگی۔
چھوٹی چیزوں کے بارے میں پوچھیں
اس سے چھوٹی چیزوں کے بارے میں پوچھیں گے تو وہ اس بات پر خوش ہوگی کہ آپ کو اس کی ہر چیز کی فکر ہے اور اس کے دل میں آپ کے محبت اور عزت بڑھے گی۔