ATMمیں سے ایک ایسی چیز ملا کرے گی کہ جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے
آپ نے اے ٹی ایم کے ذریعے پیسے تو نکالے ہوں گے لیکن ایک ملک ایسا بھی ہے جہاںکی حکومت منشیات کی اے ٹی ایم مشینیں لگاکر سیاحوں سے اربوں روپے بٹورنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمیکا کی حکومت اس وقت منصوبہ بندی کررہی ہے کہ ایسی اے ٹی ایم مشینیں ایئرپورٹس پر لگائی جائیں جن میں سے منشیات (Cannabis)پیسے ڈال کر نکالی جاسکے۔اس ڈرگ کو گذشتہ فروری میں جائز قرار دے دیا گیا تھا جس کی وجہ سے اب اس کے استعمال پر پولیس اور قانونی اداروں کا کوئی خوف نہیں ہے۔Cannabisلائسینسنگ اتھارٹی ( CLA)اس وقت ایسے طریقے تلاش کررہی ہے جن کی مدد سے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ پیسے بٹورے جاسکیں اور سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دے کر اربوںروپے کمائے جاسکیں۔CLAمیڈیکل کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر ونسٹن ڈی لا کا کہنا ہے کہ بہتر قانون سازی کرکے ہم اس ڈرگ سے اربوں ڈالر کماسکتے ہیں۔اس کاکہنا تھا کہ کینیڈا اور امریکی ریاست کولاریڈو میں اسے قانونی حیثیت دے کر ہر سال لاکھوں ڈالر کی آمدن ہورہی ہے۔