بلاگ

افسوس ہے والدہ کی موت کے بارے میں کبھی بات نہیں کی

برطانیہ کے شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ ان کو افسوس ہے کہ انھوں نے اس بات پر بات نہیں کی کہ ان کی والدہ شہزادی ڈیانا کی موت نے ان کو کیسے متاثر کیا۔

شہزادی ڈیانا کی موت 1997 میں کار حادثے میں ہوئی تھی اور اس وقت شہزادہ ہیری کی عمر 12 سال تھی۔

شہزادہ ہیری نے یہ بات ہیڈز ٹوگیدر نامی امدادی تنظیم کی تقریب میں بات کرتے ہوئے کہی۔یہ تقریب ایک ایسا موقع ہے جہاں اس بات کو اجاگر کیا جا سکتا ہے کہ ہر کوئی ذہنی دباؤ کا شکار ہوتا ہے۔

ہیڈز ٹوگیدر نامی امدادی تنظیم شہزادہ ہیری نے ڈیوک اور ڈچس آف کیمبرج کے ساتھ بنائی ہے۔

شہزادے نے کہا ’متاثر ہونا غلط بات نہیں ہے لیکن اس کے بارے میں بات ضرور کی جائے۔یہ کمزوری کی علامت نہیں ہے۔ کمزوری وہ ہے کہ آپ متاثر ہوں اور آپ اس کو سمجھیں نہیں اور اس کے حل کے لیے کچھ نہ کریں

اس تقریب میں کئی کھلاڑی موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد یہ بتانا ہے کہ ذہنی طور پر مستحکم کھلاڑی بھی دیگر لوگوں کی طرح ذہنی دباؤ سے متاثر ہوتے ہیں بشمول شاہی خاندان کے۔

’بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اگر آپ کے پاس نوکری ہے، مالی سکیورٹی ہے، اہل خانہ ہیں، مکان ہے اور ایسی بہت سی چیزیں ہیں تو آپ کے پاس سب کچھ ہے اور آپ کو مشکلات نہیں ہیں۔‘

شہزادہ ہیری نے اپنی والدہ کی موت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ’مجھے بہت افسوس ہے کہ میں نے کبھی اس بارے میں بات نہیں کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close