بلاگ

ایئر پورٹ پر چینی محبوبہ کا دس دن تک انتظار

41 سالہ الیگزینڈر پیٹر چیرچ ہالینڈ سے چینی صوبہ ہونان پہنچے تاکہ آن لائن بننے والی گرل فرینڈ زانگ سے ملاقات کر سکیں۔

چانگشا ایئر پورٹ پر وہ دس دن اپنی گرل فرینڈ کا انتظار کرتے رہے لیکن وہ ملنے نہیں آئی

اس واقعے پر چین میں ان پر تنقید اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

الیگزینڈر پیٹر چیرچ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ان کی 26 سالہ زانگ سے دو ماہ قبل ایک ایپ پر ملاقات ہوئی اور دونوں میں پیار ہو گیا۔

الیگزینڈر پیٹر چیرچ کے مطابق انھوں نے زانگ سے ملاقات کے لیے چین جانے کا فیصلہ کیا لیکن جب وہ ہونان پہنچے تو وہ ان سے ملنے کے لیے نہیں آئی۔

انھوں نے اگلے دس دن تک ایئر پورٹ چھوڑنے سے انکار کر دیا لیکن شدید جسمانی ٹھکاوٹ کی وجہ سے انھیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔

اس خبر کے میڈیا پر جاری ہونے کے بعد زانگ نے مقامی ٹی وی چینل سے رابطہ کیا اور اپنے موقف کے بارے میں آگاہ کیا۔

زنگ کے مطابق انھوں نے الیگزینڈر پیٹر چیرچ کے چین آنے کے فیصلے کو مذاق کے طور پر طور پر لیا۔

زانگ نے ہونان ٹی وی کو بتایا کہ ’ہم اپنے رومانوی تعلق میں آگے بڑھ گئے لیکن بعد میں ان سے کچھ بے حسی محسوس ہوئی۔‘

’ایک دن اس نے مجھے اچانک ہی ایئر ٹکٹ کی تصویر بھیجی اور میں نے سوچا کہ یہ مذاق ہے اور میں نے بعد میں ان سے رابطہ نہیں کیا۔‘

زانگ نے مزید کہا کہ جس وقت چیرچ ایئر پورٹ پہنچے اس وقت پلاسٹک سرجری کے لیے دوسرے صوبے میں تھیں اور ان کا موبائل فون بند تھا۔

اس واقعے کے بعد چینی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر چیرچ کی ’نامعقولیت‘ پر سوالات اٹھائے گئے۔

چین میں مائیکرو بلاگنگ کی مقبول ویب سائٹ ویبو پر ہیش ٹیک’ غیر ملکی اپنی آئن لائن محبوبہ سے ملنے کے لیے چانگشا گیا‘ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

اس پر ایک صارف نے لکھا کہ ’وہ لازمی بے وقوف ہو گا، کیوں کوئی ایسا کرے گا؟

ایک اور صارف نے لکھا کہ کیا وہ یہ نہیں جانتا کہ چین میں ہر چیز جعلی ہوتی ہے؟

اسی طرح ویبو کے ایک اور صارف کے مطابق بہرحال وہ ایئر پورٹ نہیں گئی، یہ نہیں دیکھا کہ وہ دیکھنے میں کیسا لگتا ہے اور فوراً اس سے منہ موڑ لیا۔

ایک دوسرے صارف نے چیرچ پر تنقید کی بحث کو کچھ ہلکا کرنے کے لیے ایک تصویر کے ساتھ لکھا:’ ایک غیر ملکی جوتے اتار کر ایئر پورٹ کے صوفے پر سو رہا ہے! کتنا غیر مہذب ہے۔‘

تاہم سوشل میڈیا پر لوگوں نے چیرچ سے ہمددری کا اظہار بھی کیا ہے۔

’یہاں یہ شخص اپنے تعلق کو سنجیدگی سے لے رہا ہے اور اپنے جذبات سے کھیل نہیں رہا۔ اگر آپ اس کو یہاں نہیں چاہتے تو اس کو بتا دیں کہ اپنے گھر چلا جائے۔‘

سیرک اس ہفتے کے آغاز پر ہالینڈ واپس چلے جانا تھا۔

اطلاعات کے مطابق زانگ نے کہا ہے کہ وہ صحت یابی کے بعد چیرچ سے ملنا چاہتی ہیں اور وہ اب بھی اپنے تعلق کو برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close