بلاگ

دل کے لیے ہلدی کے کتنے فائدے؟

دل کے امراض سے دور رہنے کے لئے کئی جتن کئے جاتے ہیں جن میں سے وزن برقرار رکھنا، صبح کی چہل قدمی، یوگا، غذا پر خاص توجہ دینا شامل ہیں۔

ان تمام طریقوں کے دل پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں مگر بعض اشیاء کو خورا ک کا حصہ بناکر بھی دل کو ہموار اور صحت مند بنایا جا سکتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلدی دل کوصحتمند رکھنے میں اہم کرداراداکرتی ہے۔سرکیومن نامی کیمیکل ہلدی میں عام پایا جاتا ہے اور بہت سے خواص رکھتا ہے۔ یہ ایک جانب تو اندرونی سوزش و جلن کو کم کرتا ہے تو دوسری جانب اس میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔

اس ضمن میں 2012 میں ایک سروے کیا گیا اور دل کے مریضوں کو بائی پاس سے قبل تین دن قبل اور پانچ دن بعد روزانہ چار گرام سرکیومن دیا گیا تو اس سے دل کے دورے کے خطرات 17 فیصد تک کم دیکھے گئے۔

ہلدی بلڈپریشر کو معمول پر رکھتے ہوئے خون کے لوتھڑے بننے کے عمل کو بھی روکتی ہے۔ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ اگرروزانہ 500 ملی گرام سرکیومن سپلیمنٹ لیاجائے تو مضرکولیسٹرول میں 12فیصدکمی ہوجاتی ہے‘ہلدی کامسلسل استعمال آپ کو کئی امراض سے محفوظ رکھے گا۔

ہلدی میں جسمانی سوزش کم کرنے والے تمام اجزاء موجود ہیں جبکہ سوزش کو کئی امراض کی جڑ قرار دیا جاتا ہے‘ہلدی میں شامل سرکیومن خلیاتی سطح پر متاثرہونے کے عمل کو روکتے ہوئے کینسر سمیت کئی امراض سے بچاتاہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close