بلاگ

پانڈا کے معدوم ہونے کا خطرہ ٹل گیا

چینی حکام کے مطابق سب سے زیادہ چاہے جانے والے اس جانور کی آبادی میں اضافے کے باعث پانڈا کے ناپید ہونے کا امکان تو اب نہیں رہا لیکن یہ اب بھی خطرے کا شکار ضرور ہے۔

اس تبدیلی کا اعلان انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (آئی یو سی این) کی فہرست کی تازہ فہرست کی تیاری کے دوران کیا گیا۔

پانڈا چین کا قومی جانور ہے اور اس کی ختم ہوتی تعداد کو برسوں سے جاری کوششوں کے تحت بڑھایا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت بالغ پانڈا کی تعداد 1864 ہو گئی ہے۔

ابھی ننھے پانڈا بچوں کی اصل تعداد تو معلوم نہیں لیکن ایک اندازے کے مطابق انھیں ملا کر چین میں اس وقت کل 2060 پانڈا ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close